اسلام آباد / نئی دہلی،17اگسٹ(ایجنسی) ہندوستان نے کشمیر پر سیکرٹری خارجہ سطح کی بات چیت کے پاکستان کی تجویز کو بدھ کو ٹھکرا دیا اور زور دے کر کہا کہ وہ سرحد پار کی دہشت گردی سے متعلق پہلوؤں پر بحث کرنا چاہے گا جو جموں کشمیر میں موجودہ صورت حال کی وجہ ہے.
Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">پاکستان کے سیکرٹری خارجہ اعجاز احمد چودھری کی دعوت کا جواب دیتے ہوئے ہندوستانی سیکرٹری خارجہ ایس جئے شنکر نے اسلام آباد جانے کی خواہش ظاہر کی لیکن ساتھ ہی کہا کہ پاکستان کو جموں کشمیر کے حالات کے کسی بھی پہلو پر بولنے کا کوئی حق نہیں ہے جو کہ ہندوستان کا اندرونی مسئلہ ہے. اس معاملے میں وہ صرف اتنا کر سکتا ہے کہ وہ سرحد پار سے جاری دہشت گردی اور دراندازی کو بند کرے.